کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ اتر پردیش کا آلوکی کاشت کرنے والا کسان پریشان ہے اوراسے اپنی سخت محنت سے پیدا کئے گئے آلو کو کوڑی کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر مجبورہونا پڑ رہا ہے۔
پرینکا گاندھی نےٹویٹ کر کے کہا ’’دیگرکسانوں کی طرح اتر پردیش کے آلو کسان بھی پریشان ہیں۔ محنت سے اگائے گئے آلو انہیں کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے حکومت پرکسانوں کے معاملے میں بے غیرجانبدارانہ رویہ اپنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ’’بی جے پی حکومت فورموں اور اشتہارات میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنی کرنے جیسی جھوٹی باتیں کرتی ہے، لیکن آمدنی دوگنی تو دور، کسان فصل کی لاگت بھی نکال نہیں پارہے ہیں۔‘‘