اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi Criticizes BJP: بارہ بنکی میں پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر تنقید - Uttar Pradesh Assembly elections 2022

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے مسولی قصبے میں کانگریس پارٹی کی جانب سے جمعرات کے روز منعقد ایک ریلی میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے سماجوادی پارٹی، بی ایس پی اور بی جے پی کو شدید تنقید Priyanka Gandhi Criticizes BJP کا نشانہ بنایا۔

بارہ بنکی میں پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر تنقید
بارہ بنکی میں پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر تنقید

By

Published : Feb 24, 2022, 8:25 PM IST

کانگریس پارٹی کے زیدپور اسمبلی نشست کے امیدوار تنج پنیا کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی یہ تمام پارٹیاں مذہب اور ذات کی بنیاد پر آپ کا ووٹ لیتی ہیں لیکن بدلے میں آپ کو کچھ نہیں دیتی اس لئے یہاں بیروزگاری Unemployment big issue in UP اور غریبی زیادہ ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام پارٹیاں روزگار نہیں دینا چاہتی ہے کیونکہ اگر وہ آپ کو روزگار دے دیں گی تو آپ سوال کریں گے، اس لئے بی جے پی جان بوجھ کر روزگار دینے والے اداروں کو فروخت کررہی ہے۔

مزید پڑھین:

پرینکا گاندھی نے کہا کہ ' موجودہ حکومت ملک کے عوامی اداروں کو دو خاص لوگوں کے ہاتھوں فروخت کررہی ہے جو اس ملک کی میڈیا کو چلاتے ہیں اور میڈیا موجودہ حکومت کو چلاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details