ریاست اترپردیش کے ضلع اناؤ جنسی زیادتی متاثرہ کی موت پر اپنے دکھ کا اور غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے سوال کیا کہ اناؤ کے گذشتہ واقعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے متاثرہ کو فوری طور پرسکیورٹی کیوں مہیا نہیں کرائی گئی؟
پرینکا گاندھی نے ہفتے کو ٹوئٹ کرکے کہا 'میں ایشورسے دعا کرتی ہوں کہ اناؤ متاثرہ کے خاندان کو اس دکھ کی گھڑی میں ہمت و استقلال دے۔ یہ ہم سب کی ناکامی ہے کہ ہم اسے انصاف نہیں دے پائے، انہوں نے کہا کہ سماجی طور پر ہم سب مجرم ہیں، لیکن یہ اترپردیش میں کھوکھلے ہو چکے قانون کے نظام کو بھی واضح کرتا ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'اناؤ کے گذشتہ واقعہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حکومت کی طرف سے متاثرہ کو فوری طور پر سکیورٹی کیوں نہیں دی گئی؟
انہوں نے مزید کہا کہ جس افسر نے اس کا ایف آئی آر درج کرنے سے منع کیا اس پر کیا کارروائی ہوئی؟
اترپردیش میں ہر روز خواتین پر جو ظلم ہو رہا ہے، اس کو روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟
خیال رہے کہ قومی دارالحکومت کے صفدر جنگ ہسپتال میں اناؤ جنسی زیادتی کی متاثرہ کی جمعہ کو دیر رات موت ہو گئی۔