کانگریس کی جنرل سکریٹری و اترپردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے ریاست کے بدایوں میں ریپ کے واقعہ پر قومی خاتون کمیشن کی رکن کے بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ایسی سوچ کے ساتھ خواتین کی حفاظت کو کیسے یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
محترمہ واڈرا نے فیس بک پوسٹ پر کہا 'کیا اس طرح کے سلوک سے ہم خواتین کی حفاظت کو یقینی بنا پائیں گے۔ خاتون کمیشن کی رکن ریپ کے لئے متاثرہ کو قصوروار ٹھہرا رہی ہیں۔ بدایوں انتظامیہ کو یہ فکر لاحق ہے کہ اس کیس کا سچ سامنے لانے والی متاثرہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیک کیسے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بدایوں سانحہ کے خلاف عآپ کا احتجاج، یوگی سے استعفیٰ کا مطالبہ