اردو

urdu

ETV Bharat / state

اترپردیش: پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'ان کی کوشش ہے کہ سیاست میں خواتین زیادہ سے زیادہ آئیں۔ اس لیے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دیا جائے گا۔

پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا
پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

By

Published : Oct 23, 2021, 4:48 PM IST

ریاست اتر پردیش میں اپنی کھوئی زمین حاصل کرنے کی کوشش میں لگی کانگریس نے ہفتے کو بارہ بنکی کے ہرکھ گاؤں سے اپنی پرتگیا یاترا کی شروعات کی۔

پرینکا گاندھی نے بارہ بنکی سے پرتگیا یاترا کو روانہ کیا

ریاستی انچارج اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پرتگیا یاترا کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے چھ حلف بھی لیں اور ان کو کیسے پورا کریں گی اس کی وجہ بھی بتائی۔

اس دوران پرینکا گاندھی نے 7 حلف کو پڑھتے ہوئے بتایا کہ 'ان کی پارٹی 2022 اسمبلی انتخابات میں 40 فیصد خواتین کو ٹکٹ دے گی، انٹر پاس طلبا کو اسمارٹ فون اور اسکوٹی دے گی، کسانوں کا پورا قرض معاف کرے گی، 2500 روپئے میں گیہوں دھان خریدے گی جب کہ 400 روپیے میں گنا خریدا جائے گا، سب کا بجلی بِل آدھا ہوگا، کورونا سے بدحال کنبے کو 25 ہزار روپئے دیئے جائیں گے اور 20 لاکھ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرایا جائے گا۔'

پرینکا گاندھی نے کہا کہ 'ان کی کوشش ہے کہ سیاست میں خواتین زیادہ سے زیادہ آئیں۔ اس لیے خواتین کو 40 فیصدی ٹکٹ دیا جائے گا۔ اسمارٹ-فون اور اسکوٹی کے اعلان کے ذریعہ لڑکیوں کو بااختیار بنانا ہے۔'

انہوں بتایا کہ 'چھتیس گڑھ کی مانند یہاں بھی 2500 روپے میں دھان اور 400 روپے میں گنا خریں گے تاکہ کسان بھی بااختیار ہوسکیں۔ کسانوں کو قرض سے نکالنے کے لیے قرض معاف کریں گے۔ اس کے علاوہ کورونا دور میں پریشان افراد کو رعایت دینے کے لیے بجلی کے بل میں رعایت اور 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details