کانگریس کی مشرقی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ہوم گارڈ کے 25ہزار جوانوں کو ہٹانے کے سلسلے میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر آج سخت حملہ کیا اور کہا کہ 'اس نے ریاست کے محافظوں کے تہوار کو سونا کردیا ہے۔'
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا 'تہوار پر والدین بچوں کےلئے مٹھائیاں، کپڑے، تحفے لے کر پہنچتے ہیں۔ اترپردیش کے 25000ہوم گارڈ اپنی پریشانی لے کر تہوار کے دن بھی مظاہرہ کررہے ہیں کہ حکومت ان کی بات سنے اور انہیں لکھ کر دے کہ انہیں نکالا نہیں جائےگا۔ بی جے پی حکومت نے ان محافظوں کے سارے تہوار سونے کردیئے۔'