پرینکا گاندھی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اترپردیش میں نو اگست کو بی ایڈ کے داخلہ امتحان ہونے والے ہیں۔ ریاست میں کورونا کی رفتار تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں سے بھی کورونا انفیکشن کے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
'اترپردیش حکومت بی ایڈ داخلہ امتحان ملتوی کرے' - B.Ed entrance exam
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اترپردیش حکومت سے بی ایڈ داخلہ امتحانات کی تاریخ پر ازسرنو غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
'اترپردیش حکومت بی ایڈ داخلہ امتحان ملتوی کرے'
انہوں نے ریاستی حکومت سے اس داخلہ امتحان کو ملتوی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ایسے میں طلباء کی سلامتی کا اندازہ کیے بغیر تقریبا 4.5 لاکھ طلباء کو خطروں میں ڈالنا مناسب نہیں ۔ اترپردیش حکومت سے اپیل ہے کہ موجودہ حالات کو دھیان میں رکھتے ہوئے امتحان کے پروگرام پر از سرنو غور کریں'۔