اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی کی بی جے پی پر نکتہ چینی - پرینکا گاندھی واڈرا کی ٹوئٹ

کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش میں خواتین کی حالت زار کے سلسلے میں بھارتیہ جنتاپارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی یہ پہلی ریاست خواتین کے ساتھ جرائم میں سرفہرست ہے اور لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں سب سے نچلی سطح پر۔

priyanka attack on state government of uttar pradesh
خواتین کی حالت زار پر پرینکا نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید

By

Published : Dec 17, 2019, 3:14 PM IST

گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ یہ بات بہت پریشان کن ہے ۔ ایک طرف تو خواتین کے خلاف جرائم میں معاملے میں اترپردیش سب سے اوپر ہے اور دوسری جانب لڑکیاں کی تعلیم کے معاملے میں یہ ریاست سب سے نچلے مقام پر ہے۔

خواتین کی حالت زار پر پرینکا نے بی جے پی کو بنایا ہدف تنقید

انہوں نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس اس کی حکومت نے بیٹیوں کو بچانے اور ان کی تعلیم سے متعلق جو نعرہ دیا ، اس کی منافی اس کی حکومت والی ریاست میں ہی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والوں کو خود کی بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرے کی خلاف ورزی کرنے کے بعد بھی شرم کیوں نہیں آتی۔

اس کے ساتھ ہی کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں تعلیم کے شعبے میں ایک سرکاری سروے کے حوالے کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے معاملے میں اترپردیش سب سے پھسڈی ، کیرالہ11، 12 ویں تک کی سطح پر سر فہرست۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details