اترپردیش میں بلاک پرمُکھ انتخابات (Block Pramukh Election) کی سرگرمیوں کے درمیان ہوئے تشدد کی خبروں نے سیاست میں سرگرمی پیدا کردی ہے۔ حال ہی میں ہوئے ایک خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ بڑھتا جارہا ہے، وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا (Priyanka Gandhi Vadra) نے خاتون سے بدسلوکی کے معاملے میں بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ وہیں راہل گاندھی (Rahul Gandhi) نے بھی اس معاملے میں یوگی سرکار پر طنز کیا ہے۔
اترپردیش میں بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران ہوئے تشدد کے واقعے نے یوگی حکومت کے انتظامیہ پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ اس دوران لکھیم پور کھیری میں حاملہ خاتون کے ساتھ چہار جانب سے سوال اٹھ رہے ہیں۔
پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ سالوں پہلے جنسی زیادتی کی ایک متاثرہ نے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف آواز اٹھائی تھی، اسے اور اس کے کنبے کو مارنے کی کوشش کی گئی تھی۔ آج ایک خاتون کے پرچہ نامزدگی داخل کو روکنے کے لئے بی جے پی نے ساری حدیں پار کردی ہیں۔