اتر پردیش کی انچارج اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ یوگی حکومت ، جو اتر پردیش کو "جرائم سے پاک" بنانے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی،اس نے اسے " جرائم سے پُر "ریاست بنادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اتر پردیش مجرمین کے لیے جنت بن چکا ہے اور ریاست میں چوری ، قتل ، خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم عام ہو گئے ہیں۔ ریاست کی یوگی حکومت بے بس ہوچکی ہے اور ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "این سی آر بی کے اعداد و شمار کے مطابق خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم ، قتل اور اغوا کے پرتشدد جرائم میں یوپی سرفہرست ہے۔ ریاستی حکومت کے دعوؤں کے برعکس اتر پردیش میں جرائم راج اپنے عروج پر ہے۔
اس کے ساتھ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'کرائم فری اسٹیٹ' کا وعدہ تھا لیکن وزیراعلی نے اتر پردیش کو 'کرائم سے پر ریاست' بنادیا۔
مزید پڑھیں:سنہ 2020 میں فرقہ وارانہ معاملات میں دو گنا اضافہ: سرکاری اعداد و شمار