نوئیڈا:اتر پردیش نوئیڈا کے ضلع اسپتال میں محکمۂ صحت کا شرمندہ کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایک شخص اپنی حاملہ بیوی کو نوئیڈا ڈسٹرکٹ اسپتال لے کر آیا۔ خاتون کا علاج کرتے ہوئے اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کا پیدا ہونے والا بچہ فوت ہو چکا ہے۔ جس کے بعد اس شخص اور اس کی بیوی کا رو رو کر برا حال ہو گیا لیکن جب اس شخص نے اپنی بیوی کا سرکاری اسپتال کے باہر پرائیویٹ اسپتالوں اور لیبز میں الٹرا ساؤنڈ کرایا تو معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں موجود بچہ بالکل ٹھیک ہے۔ Noida Government Hospital
سرکاری اسپتال کے شرمناک کارنامہ کی پرائیویٹ الٹراساؤنڈ نے پول کھولی یہ بھی پڑھیں:
بتایا جارہا ہے کہ جس کے بعد جہاں ایک طرف دونوں کے چہروں پر خوشی تھی وہیں دوسری طرف اتر پردیش کے محکمۂ صحت کے خلاف ناراضگی بھی پیدا ہوگئی ہے۔ متاثرہ نے اس معاملے کی شکایت ضلع محکمۂ صحت کے اعلیٰ حکام سے کی، لیکن کوئی بھی افسر نوئیڈا سیکٹر-30 میں واقع ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں کے خلاف کچھ بھی نہیں کہہ سکا۔ Private Ultrasound Opens Government Hospital's Embarrassing Feat
کیا ہے سارا معاملہ
صدر پور میں رہنے والے راجندر مشرا اپنی بیوی سونم تیواری کے ساتھ رہتے ہیں۔"گزشتہ رات راجندر کی بیوی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ جس کے بعد وہ اپنی بیوی کو علاج کے لیے نوئیڈا سیکٹر-30 میں واقع ضلع اسپتال لے گئے۔
بچے کو زندہ بتایا
ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اسپتال کے ڈاکٹروں نے میری بیوی کو داخل کر لیا تھا،دوسرے دن ضلع اسپتال کے ڈاکٹروں نے سونم تیواری کا الٹراساؤنڈ کیا، الٹراساؤنڈ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ میری بیوی سونم تیواری کا بچہ فوت ہو گیا ہے۔ اس کے بعد میں نے اپنی بیوی کا الٹراساؤنڈ ضلع ہسپتال کے باہر پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں میں کروایا۔ جس میں پتہ چلا کہ بچہ بالکل ٹھیک ہے۔ میں نے اپنی بیوی کا الٹراساؤنڈ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر دو جگہوں پر کروایا۔ جس کے بعد میں نے اس معاملے کے حوالے سے ہسپتال کے ڈاکٹروں اور حکام سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ہم کیا کریں؟