اطلاعات کے مطابق پولیس انتظامیہ نے گینگسٹر کے الزام میں جیل میں قید بھورا Prisoners Property Seized کی کروڑوں کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ملزم نے علاقے میں گئوکشی کے ذریعے کروڑوں کی جائیداد بنائی تھی جس پر کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھورا کے خلاف مقامی تھانے میں گئوکشی سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں۔ مزید تحصیلدار دیوبند کی قیادت میں پولیس انتظامیہ نے ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاؤں طاشی پور میں کروڑوں کی جائیداد ضبط کرلی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ' دیوبند تھانہ علاقہ کے گاؤں مانکی کے رہنے والے بھورا ولد مرتضیٰ نے گزشتہ برسوں میں ناگل تھانہ علاقے میں طاشی پور گاؤں میں کروڑوں روپے کی جائیداد بنائی تھی۔ اس کے خلاف پولیس اسٹیشن ناگل میں درجنوں مقدمات درج ہیں اور گئو کشی کرنے جیسی سنگین دفعات میں وہ ایک ملزم ہے۔ پولیس نے کہا کہ مقامی پولیس نے انہیں تقریباً 3 ماہ قبل گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے بھیج تھا پولیس انتظامیہ نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا عمل شروع کر دیا۔