اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: پھانسی لگاکر قیدی کی خودکشی - prisoner hanged himself in temporary jail

قیدی کی خودکشی کے واقعے کے بعد تھانے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

میرٹھ: قیدی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی
میرٹھ: قیدی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

By

Published : Jul 20, 2020, 1:09 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کے عارضی جیل میں ایک قیدی نے پھانسی لگا کر اپنی جان دے دی۔ اس قیدی کو کنکرکھیڑا پولیس اسٹیشن نے 29 جون کو غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ قیدی کی خودکشی کے واقعے کے بعد تھانے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

پولیس کے مطابق کنکرکھیڑا پولیس اسٹیشن نے 29 جون کو جیوری کے رہائشی کیلاش کو غیر قانونی شراب کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد اسے ضروری کارروائی کے بعد سرچھوٹو رام انجینئرنگ کالج میں تعمیر عارضی جیل لایا گیا۔ یہاں 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد قیدی کو ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

میرٹھ: قیدی نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

بتایا جا رہا کہ اتوار کی دیر شام وہ بیت الخلا گیا تھا۔ وہاں اس نے چادر کے ٹکڑے سے پھانسی کا پھندہ بناکر خودکشی کرلی۔ اس کا پتہ تب چلا جب دوسرا قیدی کچھ دیر بعد بیت الخلا گیا تو اس نے دروازہ بند ہونے پر آواز دی، لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ اس دوران مزید قیدی بھی وہاں آگئے اور پھر بیت الخلا کا دروازہ توڑا گیا تو کیلاش پھندے سے لٹکا ملا۔ عارضی جیل ڈاکٹر نے قیدی کا معائنہ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بادل پھٹنے سے تین افراد ہلاک

سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ بی ڈی پانڈے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ تھانہ سول لائن کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ تھانہ سول لائن پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں سینئر جیل سپرنٹنڈنٹ بی ڈی پانڈے کا کہنا ہے کہ 'خودکشی کی وجہ کیا ہے اس کی تحقیقات کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں اہل خانہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details