لکھنئو میں دفتر آیت اللہ سید صادق شیرازی جنت مآب میں حضرت فاطمہ زہرا کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر ایک جشن 'خاتون جنت' کے عنوان سے منعقد ہوا۔
جشن کی صدارت ممتاز عالم دین مولانا سید سیف عباس نے کی۔ جشن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ شعرا نے خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ کو منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا اور نظامت جناب شرر نقوی نے انجام دیا۔
محفل کو خطاب کرتے ہوئے مولانا ظہیر عباس نے کہا کہ "شہزادی فاطمہ زہرا وہ عظیم ہستی ہیں جن کے وسیلہ سے پوری کائنات خلق ہوئی۔" انسان اپنی زندگی کے ہر لمحے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اکلوتی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا کا شکر ادا کرنا چاہئے کیونکہ آج اس دنیامیں جو زندگی بسر کر رہے ہیں۔
وہ شہزادی فاطمہ زہرا کا صدقہ ہے۔
مولانا ظہیر عباس نے مزید کہا کہ فاطمہ زہرا کے علمی کمالات سے ہر محب کو آشنا ہونا چاہئے تب ہم صحیح معنوں میں ان کی شان و شوکت اور عظمت کے مراتب کواندازہ لگا سکتے ہیں۔
صحیفہ فاطمہ ایک ایسا نایاب تحفہ ہے جو مولاحضرت علی علیہ السلام نے ترتیب دیا ہے جو جبریل اور شہزادی فاطمہ زہرا کے درمیان گفتگو ہوئی۔