اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mann Ki Baat: وزیراعظم نے من کی بات میں اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی - Digital man Om Prakash of Unnao

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو من کی بات پروگرام کے 92 ویں ایپی سوڈ میں ہم وطنوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس دوران انہوں نے اناؤ کے اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی اور انہیں اناؤ کا ڈیجیٹل مین بتایا۔ Mann Ki Baat Program

وزیر اعظم نے من کی نات میں اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی
وزیر اعظم نے من کی نات میں اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی

By

Published : Aug 31, 2022, 2:23 PM IST

اناؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز اپنے من کی بات پروگرام میں اناؤ کے حسن گنج کے رہائشی اوم پرکاش کا ذکر کیا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ 'اوم پرکاش نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت چلنے والے بھارت نیٹ کو گھر گھر اور سرکاری دفاتر تک پہنچانے کا کام کیا ہے۔ جس کی وجہ سے بچے پڑھائی کررہے ہیں۔ اس طرح کی کوششوں سے ہی ہمارا گاؤں ڈیجیٹل بنے گا۔ prime minister praised om prakash singh in mann ki baat

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی من کی بات میں بھارت نیٹ کو ہر گاؤں تک پہنچانے کے لیے اوم پرکاش سنگھ کی تعریف کی۔ اور اوم پرکاش سنگھ کو اناؤ کا ڈیجیٹل مین بتایا۔ دوسری طرف اومیا گاؤں کی گڑیا سنگھ نے ڈیجیٹل انڈیا کے تحت بھارت نیٹ کے ذریعے اپنے ماموں کے گھر رہ کر تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے اپنی گریجویشن بھارت نیٹ کے ذریعے ہی مکمل کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے من کی بات پروگرام میں بھی اس کا ذکر کیا۔ اوم پرکاش سنگھ کے گھر والے بہت خوش ہیں۔ اس کے ساتھ ہی لوگ اوم پرکاش کے لیے نیک خواہشات بھی ظاہر کررہے ہیں۔ Digital man Om Prakash of Unnao

ویڈیو

واضح رہے کہ ڈیجیٹل انڈیا نے یوپی کے اناؤ میں رہنے والے اوم پرکاش سنگھ کو بھی ڈیجیٹل انٹرپرینیور بنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے گاؤں میں ہزاروں سے زیادہ براڈ بینڈ کنکشن لوگوں تک پہنچایا ہے۔ اوم پرکاش سنگھ نے اپنے کامن سروس سینٹر کے آس پاس مفت وائی فائی زون بھی بنائے ہیں۔ اس سے گاؤں کے غریب ضرورت مند لوگوں کی مدد مل جاتی ہے۔ prime minister praised om prakash singh in mann ki baat

مزید پڑھیں:

اوم پرکاش سنگھ کا کام اتنا بڑھ گیا ہے کہ انہوں نے 40 سے زیادہ لوگوں کو ملازمت پر رکھا ہے۔ یہ لوگ گاؤں میں اسکولوں، اسپتالوں، سرکاری محکموں کے دفاتر اور آنگن واڑی مراکز کو براڈ بینڈ کنکشن فراہم کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو روزگار بھی مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details