اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیر اعظم کی سکیورٹی پر مامور ایک خاتون کانسٹیبل کورونا سے متاثر - مودی یک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی آرہے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی دیو دیوالی کے پروگرام میں حصہ لینے کے لئے آج اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی آ رہے ہیں۔ جہاں ان کی سکیورٹی میں لگائے گئے 6000 سکیورٹی اہلکاروں کی کورونا جانچ کرائی گئی جس میں ایک خاتون کانسٹیبل کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔

وزیر اعظم آج وارانسی کے دورہ پر
وزیر اعظم آج وارانسی کے دورہ پر

By

Published : Nov 30, 2020, 1:11 PM IST

وارانسی: دیو دیوالی کے موقع پر آج وزیر اعظم نریندر مودی یک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی آرہے ہیں۔

اسی دوران انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعظم کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ وہیں وزیر اعظم سے ملنے والے لوگ اور ان کے سکیورٹی کے لیے تعینات تمام اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج بنارس دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی کے کھجوری گاؤں میں ہونے والے جلسۂ عام کے پیش نظر اسٹیج سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر سکیورٹی کا دائرہ بنایا گیا ہے۔

اسٹیج سائٹ پر بیرونی لوگوں کی آمد پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آس پاس کے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔

وزیر اعظم کی سکیورٹی کے مقام پر سینٹرل ریزرو سکیورٹی فورس، پی اے سی اور بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ محکمہ انٹلیجنس سمیت ایس پی جی پہلے سے ہی الرٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details