اردو

urdu

ETV Bharat / state

پرائمری اسکول کے بچوں کا سرکاری مہم کی ریلیوں میں استعمال - مئو پرائمیری اسکول نیوز

اتر پردیش حکومت کی بیداری مہم کے دوران بچوں کو کثرت سے ریلیوں شامل کیا جاتا ہے۔

پرائمری اسکول کے بچوں کا سرکاری مہم کی ریلیوں میں استعمال

By

Published : Sep 25, 2019, 1:53 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 10:22 PM IST

پولیو مہم ہو یا تعلیمی بیداری پروگرام ہر جگہ پرائمری اسکول کے بچے نظر آتے ہیں۔ ان بچوں کو سخت موسم میں ٹریفک کے درمیان ریلی میں شریک ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پرائمری اسکول کے بچوں کا سرکاری مہم کی ریلیوں میں استعمال

ابتدائی درجات میں تعلیم حاصل کرنے والے یہ بچے غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں. ان والدین کے دو وقت کی روٹی ہی مشکل سے میسر ہے. ایسی صورت میں سرکاری عملے کے لئے یہ بیداری مہم کو مفت میں فروغ دینے کا ذریعہ بن گئے ہیں.

پرائمری اسکول کے بچوں کا سرکاری مہم کی ریلیوں میں استعمال

سڑک پر بغیر کسی تحفظ کے ان بچوں کو آوارہ جانوروں سے بھی خطرہ لاحق ہے. سرکاری افسر فیتہ کاٹ کر اور ہری جھنڈی دکھا کر کنارہ کشی اختیار کر لیتے ہیں. ان بچوں کو سڑک پر سخت دھوپ اور گرد و غبار کے بیچ سڑک پر اتار دیا جاتا ہے.

مقامی افراد نے اسے سرکاری عملے کی من مانی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے بچوں کا استحصال ہوتا ہے، اور ان کی تعلیم پر برا اثر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افسروں کے بچے تو اے سی گاڑیوں کی سیر اور بہترین اسکولوں میں تعلیم حاصل کر تے ہیں، جبکہ غریب طبقے کے ان بچوں کا استحصال کیا جا رہا ہے. ان بچوں کی تعلیم کے تئیں سرکاری عملے میں زرا بھی سنجیدگی نہیں ہے. پڑھنے کے اوقات میں ان بچوں کو سڑکوں پر دوڑایا جاتا ہے.

Last Updated : Oct 1, 2019, 10:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details