اردو

urdu

ETV Bharat / state

Prices of sacrificial animals: رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمت میں کمی - رامپور شہر سے 8 کلومیٹر کی دوری پر دریائے کوسی کے نزدیک جانوروں کی خصوصی منڈی

قربانی کا جانور لینے آئے ناظر علی نے کہا کہ قیمتیں اس مرتبہ کافی کم ہیں۔ اس لئے انہوں نے بکروں کے ساتھ بڑے جانور کی بھی خریداری کرلی۔ Prices of Sacrificial Animals Fall in Rampur

رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمتوں میں کمی
رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمتوں میں کمی

By

Published : Jul 8, 2022, 10:36 AM IST

اترپردیش کے رامپور میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے لئے جانور باہر شہروں میں نہیں جانے کی وجہ سے کم قیمتوں میں فروخت ہو رہے ہیں جس سے کسان ناخوش ہیں لیکن خریدار راحت محسوس کر رہے ہیں۔ Prices of Sacrificial Animals Fall in Rampur

رامپور میں قربانی کے جانور کی قیمتوں میں کمی

رامپور شہر سے 8 کلومیٹر کی دوری پر دریائے کوسی کے نزدیک جانوروں کی خصوصی منڈی میں ہر سال عید الاضحی کے موقع پر بکروں اور دیگر قربانی کے چوپایوں کے بازار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ قربانی کے لئے ضلع سے باہر جانور نہیں جانے اور گزشتہ برسوں کے مقابلے قربانی کے عمل میں لوگوں کی دلچسپیاں کم ہونے کے سبب کسان بہت سستے داموں میں اپنے جانور فروخت کر رہے ہیں۔ تاجروں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی خرید بہت کم ہونے کی وجہ سے ان کا کافی نقصان ہو رہا ہے۔قربانی کا جانور لینے آئے ناظر علی نے کہا کہ قیمتیں اس مرتبہ کافی کم ہیں۔ اس لئے انہوں نے بکروں کے ساتھ بڑے جانور کی بھی خریداری کرلی۔

واضح رہے کہ یوگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے گذشتہ چند برسوں سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر کافی پابندیاں عائد ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جانوروں کے بیوپاری اب دور دراز جاکر اپنے جانور نہیں فروخت کر پا رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details