ریاست اترپردیش میں ضلع بہرائچ کے تھانہ مورتیہ کے تحت آنے والے گاؤں کٹھوتیہ میں کچھ شرپسندوں نے ونے نشاد کو پیٹ پیٹ کر گزشتہ دنوں قتل کر دیا، معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس مہلوکین کے بیوی پر معاملے کو رفع دفع کرنے کا دباؤ بنا رہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق 23 اپریل کو ونے نشاد کو کچھ شرپسندوں نے شدید طور سے پٹائی کی جس کے سبب31 مئی کو اس کا انتقال ہوگیا۔ ونے کی بیوی منی دیوی کی کافی کوششوں کے بعد تھانہ میں شوہر کے قتل کا معاملہ درج کیا گیا۔ لیکن اب تک ملزمین کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔