اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ہماری پارٹی دلت اور اقلیتی سماج کی بات کرتی ہے' - بسپا

'ہماری پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے ہماری پارٹی میں کانگریس، ایس پی، بی ایس پی اور پیس پارٹی کے رہنماء شامل ہیں'

'ہماری پارٹی دلت اور اقلیتی سماج کی بات کرتی ہے'

By

Published : Jul 18, 2019, 6:06 PM IST


ناگرک ایکتا پارٹی کے بانی اور سابق آئی اے ایس رام بہادر راوت نے لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری پارٹی کسان، مزدور، دلت اور اقلیتی سماج کے لوگوں کی بات کرتی ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد بہوجن سماج پارٹی کے تین لوک سبھا کے اراکین بی جے پی میں شمولیت اختیار کریں گے کیونکہ انکو وہاں زیادہ فائدہ مل رہا ہے۔

'ہماری پارٹی دلت اور اقلیتی سماج کی بات کرتی ہے'

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ اسی وجہ سے ہماری پارٹی میں کانگریس، سپا، بسپا اور پیس پارٹی کے رہنماء شامل ہیں۔

اترپردیش میں چند ماہ بعد 12 اسمبلی نشستوں پر بائی الیکشن ہونے ہیں لہذا ناگرک ایکتا پارٹی کے صدر شمیم خان کا کہنا ہے کہ انکی پارٹی چار سے پانچ نشستوں پر اپنے امیدوار اتارے گے اور مضبوطی سے الیکشن لڑیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details