ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے دفتر پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
مرادآباد میں عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر جابر حسین نے مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ ریاست اترپردیش میں اسمارٹ بجلی کے میٹر جو لگائے جارہے ہیں یا لگ چکے ہیں، ان اسمارٹ میٹر کے بل بہت زیادہ آرہے ہیں۔ حکومت بجلی محکمے سے مل کر عوام کو لوٹ رہی ہے۔
مرادآباد میں عام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس یہ بھی پڑھیں: 'غیر مذہب میں شادی کرنا درست نہیں'
عام آدمی پارٹی کے ضلع صدر جابر حسین نے کہا کہ حکومت میٹر چیکنگ کا ڈرامہ بند کرے۔ جن جگہوں پر میٹر چیکنگ لگا دیے گئے ہیں ان میٹروں کا اضافی چارج نہ لیا جائے۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران تین مہینے کے بل معاف کیے جائیں۔