علیگڑھ:اترپردیش میں ضلع علیگڑھ تھانہ کے تحت کوارسی کے علاقے دھورہ میں مریض کے رشتہ دار محمد عامر منٹو نے پریس کانفرنس کرکے میڈیسا ہسپتال پر سنگین الزامات عائد کئے۔ انہوں نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو میڈیسا ہسپتال میں داخل ہونے سے قبل مریض کو 25 اکتوبر تک جگر کی کوئی شکایت نہیں تھی لیکن میڈیسا اسپتال میں غلط اور نقلی ادویات دینے سے مریض کا جگر انفیکشن سے متاثر ہوا جو انتہائی تشویشناک تھا۔ Press Conference Against Medisa Hospital Aligarh In Uttar Pradesh
عامر نے مزید بتایا کہ اس کی شکایت ہم نے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے تھی جس کے بعد سے ہی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے سی ایم) اس پورے معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لئے ثبوت کے طور پر 25 دستاویزات سمیت تین تین جی بی کی پانچ سی ڈی بھی علیگڑھ انتظامیہ کو دی ہے۔ انہوں نے فوری طور پرر میڈیسا ہسپتال کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
میڈیسا اسپتال میں رجسٹریشن کے بغیر لیبارٹری چل رہی ہے اور کئی دیگر الزامات کی شکایت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، سی ایم پورٹل، اے ڈی اے، فائر بریگیڈ سمیت دیگر محکموں سے کی گئی۔ میڈیسا ہسپتال میں داخلے سے قبل مریض کے ایل ایف ٹی ٹیسٹ کی رپورٹ اور میڈیسا ہسپتال سے مریض کو لے جانے کے بعد تمام رپورٹس منسلک کر دی گئی ہیں جس میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ میڈیسا ہسپتال میں داخلے سے پہلے ایل ایف ٹی رپورٹ میں ایس جی او ٹی نارمل یعنی 45 پوائنٹس پر ہے جو کہ 24 گھنٹے میں فوراً ہی بڑھ کر 430 پوائنٹس تک پہنچ گئی ۔اگلے ہی دن یعنی 27 اکتوبر 2022 کو جو 30 تاریخ تک مستقل بڑھتے بڑھتے 1400 تک پہنچ گئی۔