اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2019, 9:19 PM IST

ETV Bharat / state

بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کو نشانہ بنایا گیا

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے پریس کانفرنس کی اور حزب اختلاف کی جماعتوں پر تنقید کی۔

بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کو نشانہ بنایا گیا
بی جے پی کی اقتدار والی ریاستوں کو نشانہ بنایا گیا

سوتنتر دیو نے کہا کہ 'قومی شہریت قانون کے خلاف کانگریس پارٹی اور سماج وادی پارٹی کے لوگوں نے نوجوانوں کو بھڑکایا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے سے متعلق انہوں نے مسلم رہنماؤں سے بات کی، سبھی لوگوں نے امن کی اپیل کی۔'

سوتنتر دیو نے حزب اختلاف کو متنبہ کیا کہ جس کو بھی بولنا ہے، وہ سامنے آ کر مخالفت کرے۔ حزب اختلاف کی پارٹیاں نوجوانوں کو گمراہ نہ کریں۔ تمام لوگ ریاست میں امن و امان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ سی اے اے کسی کے مخالف نہیں ہے۔'

انہوں نے سماج وادی پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ قانون توڑنا سماج وادی پارٹی کی روایت ہے۔

سوتنتر دیو نے کہا کہ عوامی پراپرٹی کے نقصان کی بھرپائی کے وزیر اعلی یوگی ادتیہ ناتھ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے بارے میں ریاست بھر میں مہم چلائی جائے گی۔ اس مہم میں عوام کو سی اے اے کے تئیں عوام کو بیدار کیا جائے گا۔ بی جے پی کے لوگ مہم چلا کر لوگوں کو سچائی بتائیں گے۔

سوتنتر دیو نے کانگریس پر نقتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس جب اپوزیشن میں ہوتی ہے تو کچھ بولتی ہے اور حکومت میں آتی ہے تو کچھ اور بولتی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اتر پردیش میں جو بھی فسادات ہوئے ہیں ان کے پیچھے سونیا گاندھی اور پرینکا واڈرا کا پورا ہاتھ ہے۔ حزب اختلاف پارٹیوں نے سی اے اے سے متعلق غلط بیان دیے ہیں۔

سوتنتر نے کہا کہ جن جن ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے صرف انہیں ریاستوں میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ بنگال، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں کچھ نہیں ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details