صدر رام ناتھ کووند دو دن لکھنؤ میں رہیں گے۔ چارباغ ریلوے اسٹیشن سے راج بھون تک 'ہائی سکیورٹی زون' بنایا گیا ہے۔ اے ٹی ایس کمانڈوز سمیت پی اے سی اور سول پولیس کے تقریباً دو ہزار اہلکار تعینات رہیں گے۔
جب کہ ہر 500 میٹر پر ایک گزیٹڈ آفیسر تعینات کیا جائے گا، جو فورس کو ہدایت دیں گے۔ تقریباً 200 سکیورٹی اہلکار 'روف ٹاپ ڈیوٹی' کی کمان سنبھالیں گے۔ اتوار کے روز اے ڈی جی، پولیس کمشنر سمیت متعدد افسران نے ریلوے اسٹیشن سے ہوائی اڈے تک سکیورٹی کا جائزہ لیا۔
جوائنٹ پولیس کمشنر لاء اینڈ آرڈر پیوش موردیا نے بتایا کہ صدر کے لئے چار باغ ریلوے اسٹیشن سے کینٹ ہوتے ہوئے راج بھون اور وہاں سے لوک بھون تک جانے کا مرکزی راستہ بنایا گیا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں چار باغ اسٹیشن سے برلیگٹ چوراہے کے راستے راج بھون تک جانے کے لئے ایک اضافی روٹ بنایا گیا ہے۔ یہاں سے واپس ائیرپورٹ پہنچنے کے لئے کینٹ سے ایک وی آئی پی راستہ بنایا گیا ہے۔
وہیں ایس پی ٹریفک رئیس اختر نے کہا کہ کسی بھی مقام پر 10 منٹ سے زیادہ ٹریفک کو نہیں روکا جائے گا تاکہ عوام کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے