اردو

urdu

ETV Bharat / state

President Kovind: صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند الہٰ آباد پہنچے - سنگم نگری میں سیکورٹی کے پختہ انتظام

الہٰ آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ پریاگ راج پہنچے ہیں۔ جہاں وہ ہائی کورٹ احاطے میں ملٹی لیول پارکنگ، وکیل چیمبر، لائبریری اور ویٹنگ ہال کا افتتاح کریں گے۔

ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند آج الہ آباد پہنچے
ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند آج الہ آباد پہنچے

By

Published : Sep 11, 2021, 5:05 PM IST

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند الہٰ آباد ہائی کورٹ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے پریاگ راج پہنچے ہیں۔

کووند فضائیہ کے خصوصی طیارے سے 11:30 بجے پریاگ راج کے بمہورولی ائیر پورٹ پہنچے، جہاں ان کا استقبال گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا۔ پولو گراؤنڈ میں اترنے کے بعد کووند وہاں سے خصوصی کار سے ہائی کورٹ کے پروگرام میں پہنچے۔

کووند سنگم نگری میں تقریباً چھ گھنٹے قیام کریں گے۔ ہائی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس این وی رمنا اور مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو بھی شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے استعفیٰ دیا

کووند ہائی کورٹ احاطے میں ملٹی لیول پارکنگ، وکیل چیمبر، لائبریری اور ویٹنگ ہال کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی حکومت اس کی منظوری دے چکی ہے۔ وکیلوں کے تقریباً 2600 چیمبر کی تعمیر کے لئے حکومت نے 600 کروڑ روپے کی رقم جاری کی ہے۔ صدر جمہوریہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے لائبریری حال کا بھی دورہ کریں گے۔

صدر جمہوریہ کے دورہ کے پیش نظر سنگم نگری میں سکیورٹی کے پختہ انتظام کئے گئے ہیں۔ ہائی کورٹ، پولو گراؤنڈ اور سرکٹ ہاؤس کے راستے اور آس پاس کے مقامات میں پتنگ اڑانے اور ڈرون پر پابندی لگادی گئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details