رامپور: سیتاپور جیل میں دو سال سے بھی زائد عرصہ سے بند سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنماء اور ریاست اترپردیش کے رامپور سے ممبر اسمبلی اعظم خاں کے معاملوں پر اکھلیش یادو کی خاموشی سے اعظم خاں کے حامی سخت ناراض ہیں اور مختلف مقامات پر لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں آج سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر نوین شرما نے عہدے سے استعفی دے دیا Naveen Sharma resigns over Azam Khan's case۔
اعظم خاں معاملوں پر اکھلیش یادو سے ناراض سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر نوین شرما نے سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کے نام تحریر کئے گئے خط میں کہا ہے کہ میں سماجوادی لوہیا واہنی کے شہر صدر کے عہدے سے استعفی دیتا ہوں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گذشتہ دو سال سے بھی زائد عرصہ سے محمد اعظم خاں جیل میں قید ہیں اور آپ اس دوران صرف ایک بار ہی ان سے ملنے گئے ایسا کیوں؟ ملائم سنگھ یادو تو ایک بار بھی ملنے نہیں گئے۔ آپ نے صوبہ میں ان سے متعلق کوئی اسکیم بھی نہیں بنائی۔ سوار ٹانڈہ کے ممبر اسمبلی عبداللہ اعظم 20 ماہ جیل میں رہ کر آئے آپ نے ان کو بھی مناسب عزت نہیں دی۔