اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع - ضلع گوتم بودھ نگر میں در پیش عوام کے مسائل

گوتم بودھ نگر میں در پیش عوام کے مسائل کو اٹھانے کے لئے کانگریس پارٹی کی موجودگی انتہائی کم نظر آتی ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے، مہانگر کمیٹی کے صدر شہاب الدین غیر فعال رہنماؤں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کی فہرست تیار کررہے ہیں۔

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع
غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع

By

Published : Jul 13, 2021, 8:05 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں در پیش عوام کے مسائل کو اٹھانے کے لئے کانگریس پارٹی کی موجودگی انتہائی کم نظر آتی ہے۔ تاہم عوامی مسائل کے حل کے لیے کانگریس پارٹی کی جانب سے ضلع میں مختلف سیل کے علاوہ 9 افراد کو پی سی سی اور دو افراد کو AICC کا ممبر بنایا گیا ہے۔

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع

لیکن مظاہرے اور دھرنے کے دوران چند بڑے رہنماؤں کے علاوہ پی سی سی اور اے آئی سی سی کا کوئی ممبر نظر نہیں آتا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے غیر فعال اور موقع پرست رہنماؤں کی فہرست تیار کی جا رہی ہے جو ریاستی صدر اجے کمار للو اور قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو جلد بھیجی جائے گی۔

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع

نوئیڈا میں عوام کی مسائل کو اٹھانے کے لیے کانگریس کمیٹی نوئیڈا مہانگر کی طرف سے 32 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، اس کے علاوہ کانگریس سیوادل، یوتھ کانگریس، ویمن سیل، این ایس یو آئی، پسماندہ طبقہ، سوشل میڈیا، کسان کانگریس، ایس سی، ایس ٹی شعبہ، اقلیتی سیل سمیت دیگر سیل اور 9 بلاک سطح پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع

اس کے باوجود بھی مظاہرے میں کانگریسیوں کی تعداد بہت کم ہی دکھائی دیتی ہے، تنظیم کے چند رہنماؤں تک معاملہ محدود ہوجاتا ہے، جبکہ کارکنان غائب ہی ہوتے ہیں۔ مختلف سیل میں عہدہ پر بیٹھے رہنما پارٹی کے پروگرام اور مظاہرے کو زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ کسی بھی مسئلہ پر تنظیم کی موجودگی نہیں کے برابر نظر آتی ہے۔

غیر فعال کانگریسی رہنماؤں کے خلاف کارروائی متوقع

اس سلسلے میں مہانگر کمیٹی کے صدر شہاب الدین غیر فعال لوگوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور اس کی فہرست تیار کررہے ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details