ملک بھر میں کورونا وائرس کی دو لہر گزر جانے کے بعد کورونا کی تیسری لہر کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ بھی اپنی تیاریاں کر رہا ہے۔
مرادآباد: کورونا وائرس، تیسری لہرکےامکان کے مطابق انتظامیہ کی تیاریاں کورونا کی تیسری لہرکے پیش نظر مرادآباد کے ایک نجی ہسپتال میں تقریبا 1400 کے جی کا ایک گیس پلانٹ لگایا گیا ہے۔نجی ہسپتال میں قائم کیے گئے گیس پلانٹ کی شروعات مرادآباد کے ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ نے فیتہ کاٹ کر کیا اور گیس پلانٹ کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد عیدگاہ گولی سانحہ کی سالانہ برسی پر صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم
اس موقع پر ڈی ایم شیلیندر کمار سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران لوگوں کو وقت سے گیس نہیں ملنے سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اب ایسا نہیں ہوگا۔اگر کورونا وائرس کی تیسری لہر آتی ہے تو اس کے لئے ضلع انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے۔
انھوں نے کہا گیس کی قلت کو ختم کرنے کے لئے نجی ہسپتال میں گیس پلانٹز لگائے جارہے ہیں جس سے کی اسپتال میں گیس کی قلت نہیں ہوگی اور مریضوں کو وقت پر گیس مل جائے گا۔مراد آباد ڈویزن کا یہ سب سے بڑا گیس پلانٹ ہے۔ اس گیس پلانٹ کے لگائے جانے سے اور بھی شہروں میں ضرورت پڑنے پر گیس سپلائی کی جا سکتی ہے۔