اردو

urdu

ETV Bharat / state

مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کی تیاریاں شروع

مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کی تیاریاں زوروں پر ہیں، آئندہ ہونے والے مہا پنچایت میں تقریبا دس لاکھ سے زائد کسانوں کے شامل ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کی تیاریاں شروع
مظفرنگر میں کسان مہا پنچایت کی تیاریاں شروع

By

Published : Sep 1, 2021, 9:03 PM IST

اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں پانچ ستمبر کو ہونے والے کسان مہاپنچایت کی تیاریاں شروع ہو چکی ہے۔

اس تعلق سے بھارتیہ کسان یونین کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پانچ ستمبر کو ہونے والے پنچایت میں تقریبا دس لاکھ سے زائد کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے، اس ماہ پنچایت میں الگ الگ ریاستوں سے کسان شامل ہوں گے

پنچایت کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ہریانہ سے کسانوں کی ایک ٹیم مظفر نگر پہنچی ہے، جو لوگوں کو بتایا کہ ریاست ہریانہ سے تقریبا 5 لاکھ سے زائد کسانوں کے اس مہا پنچایت میں شامل ہونے کی امید ہے

ویڈیو
کسان مہاپنچایت کی تیاریوں کی دیکھ ریکھ کر رہے بھارتیہ کسان یونین کے عہدیدار عامر قاسم صاحب نے بتایا کہ مظفر نگر مہا پنچایت میں تقریبا دس لاکھ سے زائد کسانوں کے شامل ہونے کی امید ہے ہم نے گورنمنٹ انٹر کالج کے میدان میں تقریبا دو لاکھ کسانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا ہے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے پچاس میڈیکل کیمپ لگائے جائیں گے ان کے لیے کھانے کا انتظام بھی کیا جائے گا، مہا پنچایت میں شامل ہونے کے لیے آرہے کسانوں کی گاڑیاں اور ٹریکٹروں کے لیے پارکنگ کا انتظام شہر کی سرحد سے باہر ہی کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details