لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعۃ الوداع اور عید الفطر کے نمازوں کے تعلق سے پولیس انتظامیہ نے علماء کرام کے ساتھ میٹنگ کر کے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی پی راہل راج نے کہا کہ جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے تعلق سے لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہوگی۔ اس کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمعۃ الوداع کے دن کئی راستوں پر ٹرافک ڈائیورژن رہے گا۔ اس کے علاوہ آر آر ایف، پی ایس سی اور پولیس کے جوانوں کی کثیر تعداد میں تعیناتی ہو گئی تاکہ نظم و نسق درست رہے اور کوئی بھی ناِخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔
مزید پڑھیں:جمعتہ الوداع اور عیدالفطر کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات
Jamat ul-wida 2023 لکھنؤ میں جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی تیاریاں مکمل
ماہ ِ صیام چند گھنٹوں کے بعد رخصت ہوجائے گا۔ آج ماہ صیام کے آخری روزے کے ساتھ ساتھ آخری جمعہ یعنی ’جمعتہ الوداع ’ بھی ہے، نیز کل عید الفطر ہے جس کے پیش نظر اترپردیش کے دار الحکومت لکھنؤ میں انتظامیہ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
جمعتہ الوداع اور عید الفطر کی نماز کے مابین زیادہ وقت کا فاصلہ نہیں ہے۔ ایسے پولیس انتظامیہ نے دونوں نمازوں کو پر امن طریقے سے ادا ئیگی سے متعلق تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سبھی تھانوں میں پیس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے جس میں مساجد کے ائمہ اور عیدگاہ انتظامیہ کے ذمہ دار افراد موجود رہے۔ پولیس نے سختی سے تاکید کیا ہے کہ سڑکوں پر نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام تر انتظام پولیس کرے گی، ساتھ ہی ضرورت کے لحاظ سے مساجد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی۔ جمعۃ الوداع اور عید الفطر کی نماز کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ مساجد و عیدگاہ کے قریب صاف صفائی کے لئے میونسپل کارپوریشن کو کہہ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بجلی محکمہ کو بھی ضروری ہدایات دی گئی ہے۔