اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: نوئیڈا، علی گڑھ اور میرٹھ سمیت سبھی اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل - Uttar Pradesh Assembly Elections

علی گڑھ میں 10 فروری کو ہونے والی ووٹنگ Voting in Aligarh کے لیے ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں ووٹ Voting in Seven Assembly Constituencies ڈالنے کے لیے 3134 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ وہیں گوتم بدھ نگر، نوئیڈا، دادری اور جیور کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ضلع میں کل 16،69،592 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھس پر کورونا انفیکشن کے پیش نظر کووڈ-19 پروٹوکول کے بعد ووٹنگ کرائی جائے گی۔

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: علی گڑھ کے سات اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل
UP Elections 2022 Phase 1 Voting: علی گڑھ کے سات اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

By

Published : Feb 9, 2022, 9:07 PM IST

Updated : Feb 9, 2022, 10:46 PM IST

ریاست اترپردیش اسمبلی انتخابات Uttar Pradesh Assembly Elections کے پہلے مرحلے UP Elections 2022 Phase 1 میں ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں 10 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے انتخابی مہم منگل کی شام ختم ہو گئی۔ علی گڑھ گاندھی پارک تھانہ علاقے میں واقع دھنی پور منڈی سے بدھ کی صبح سخت سیکورٹی کے درمیان پولنگ پارٹیاں پولنگ بوتھ کے لیے روانہ ہوئیں۔

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: علی گڑھ کے سات اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

دراصل 10 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کے لیے ضلع کے سات اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کے لیے 3134 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھس پر کورونا انفیکشن کے پیش نظر کووڈ-19 پروٹوکول کے بعد ووٹنگ کرائی جائے گی۔ Voting in Seven Assembly Constituencies

ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے دستانے فراہم کیے جائیں گے۔ کورونا میں مبتلا یا علامات والے ووٹرز کو آخری گھنٹے میں ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ ڈی ایم سیلوا کماری کے مطابق اسمبلی انتخابات میں جن ووٹرز کے پاس ووٹر فوٹو شناختی کارڈ دستیاب نہیں ہے، وہ متبادل دستاویزات کے ذریعے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں گے۔ وہ ووٹر جو اپنا تصویری شناختی کارڈ پیش کرنے سے قاصر ہیں، وہ آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، بینک پوسٹ آفس سے جاری کردہ فوٹو پاس بک، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پنشن دستاویز کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ Uttar Pradesh Assembly Elections

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: علی گڑھ کے سات اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

انہوں نے بتایا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے عوامی ادارے جاری کردہ شناختی کارڈ وغیرہ میں سے کسی ایک کو پیش کرکے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ ہر اسمبلی میں سات ماڈل بوتھ اور 35 گلابی بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جس کے لیے 111 مائیکرو آبزرور، 303 سیکٹر مجسٹریٹ اور 21 زونل مجسٹریٹ ہیں۔ UP Elections 2022 Phase 1 Voting

ڈی ایم سیلوا کماری نے کہا کہ آج ہمارے ضلع میں پولنگ پارٹیاں منڈی کے مقام سے روانہ ہو رہی ہیں۔ کچھ دیر میں سارا سامان نکل جائے گا، سارے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ یہ گائیڈ لائن سب کو دی گئی ہے تاکہ الیکشن کے حوالے سے کسی قسم کی گڑبڑ نہ ہو، تمام ووٹرز سے اچھے طریقے سے بات کریں۔ جو سیکٹر زونل مجسٹریٹس ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ ایسے انتظامات کیے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہو اور کسی کو بھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وہیں دوسری جانب ایس ایس پی کالاندھی نیتھانی نے بتایا کہ آج یہاں پولیس کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ ان کی حاضری چیک کی جاتی ہے۔ یہاں سے تقریباً 700 بسیں روانہ ہوں گی۔ راستے میں بھی ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز کو حفاظت کے لیے تعینات کیا گیا ہے، رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں، ہلکی بارش ہوئی ہے لیکن پھر بھی تمام لوگ بارش میں کھڑے ہیں۔ پولنگ پارٹیاں یہاں مسلسل اپنا کام کر رہی ہے۔ UP Elections 2022 Phase 1 Voting

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: علی گڑھ کے سات اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

واضح رہے کہ ضلع میں کل ووٹرز 2765074 ہیں، جن میں مرد ووٹرز 1472943 اور خواتین ووٹرز 1291961 ہیں۔ ضلع بھر میں 3134 پولنگ اسٹیشن کا قیام کیا گیا ہے۔ وہیں 17 اسسٹنٹ بوتھ اور چار دیویانگ بوتھ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ UP Elections 2022 Phase 1 Voting

میرٹھ میں اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے سبھی تیاریاں مکملUP Elections 2022 Phase 1 Voting

میرٹھ میں اسمبلی انتخابات 2022 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ میرٹھ کی سات اسمبلی سیٹوں پر کل 2625000 ووٹرز 80 اُمیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: نوئیڈا، علی گڑھ اور میرٹھ سمیت سبھی اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

ضلع کی سات اسمبلی سیٹوں پر 1172 پولنگ سینٹر اور 2962 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ کی سطح پر تمام تیاریاں مکمّل کر لی گئی ہیں۔ ان پولنگ سینٹرز کے لئے آج صبح سے ہی پولنگ پارٹیز کی روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

گوتم بدھ نگر میں تین سیٹ کے انتخابات کی تمام تیاریاں مکملUP Elections 2022 Phase 1 Voting

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جمعرات کو گوتم بدھ نگر، نوئیڈا، دادری اور جیور کی تینوں اسمبلی سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ضلع میں کل 16،69،592 ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ضلع انتظامیہ نے پولنگ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

UP Elections 2022 Phase 1 Voting: نوئیڈا، علی گڑھ اور میرٹھ سمیت سبھی اسمبلی حلقوں میں کل ہونے والی ووٹنگ کی تیاری مکمل

سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کورونا کے پیش نظر اس بار ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بوتھ پر ووٹروں کی تعداد 15 سو سے کم ہو کر زیادہ سے زیادہ ساڑھے 12 سو رہ گئی ہے۔

پولنگ اسٹیشن پر سینیٹائزر اور دستانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے:

ضلع انتظامیہ نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ تینوں اسمبلی میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شروع ہوگی اور شام 6 بجے ختم ہوگی۔

ضلع کو 125 سیکٹرز اور 26 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے

پرامن اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے گوتم بدھ نگر ضلع کو آٹھ سپر زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اسے 125 سیکٹرز اور 26 زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران سیکٹر اور زون افسران مسلسل اپنے علاقے کا دورہ کریں گے۔ ووٹنگ کے حوالے سے کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

نوئیڈا اسمبلی میں سب سے زیادہ ووٹر:

ضلع کی تینوں اسمبلی میں 16 لاکھ 69 ہزار 592 ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس میں سب سے زیادہ ووٹروں کی تعداد نوئیڈا اسمبلی سیٹ پر ہے۔ اس کے بعد ووٹروں کی تعداد دادری میں اور سب سے کم جیور اسمبلی حلقہ میں ہے۔

ضلع کے 566 مراکز پر ووٹنگ ہوگی

ضلع کے 566 پولنگ اسٹیشنز اور 1840 پولنگ بوتھ پر ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ نوئیڈا میں 161 پولنگ اسٹیشن اور 755 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ جبکہ دادری میں 203 پولنگ اسٹیشن اور 665 پولنگ بوتھ اور جیور میں 202 پولنگ اسٹیشن اور 420 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

تینوں اسمبلی حلقوں میں 243 آدرش بوتھ بنائے گئے ہیں۔ ووٹروں کو ان بوتھس پر چائے اور پانی کی خصوصی سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ سیلفی پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جہاں ووٹ ڈالنے کے بعد ووٹرز جمہوریت کے اہم لمحات کو یاد کر سکیں گے۔

وہیں معذور ووٹرز کے لیے وہیل چیئر کی سہولت دستیاب ہوگی۔ نابینا ووٹرز اسسٹنٹ کی مدد سے اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو شکایت کریں۔

پولنگ کے اوقات: صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک

کل امیدوار - 39
جیور: 12 امیدوار
نوئیڈا: 13 امیدوار
دادری: 14 امیدوار

نوئیڈا

کل ووٹرز 7،13،696
خواتین: 3،09،530
مرد: 4،04،157


دادری:
کل: 6،05،431
خواتین: 2،72،763
مرد: 3،32،593

جیور:
کل: 3،50،465
خواتین: 1،59،915
مرد: 1،90،533

وہیں پولنگ کے دوران موصول ہونے والی شکایات کے لیے ضلع انتظامیہ نے کلکٹریٹ میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے۔ اس کے لیے کنٹرول روم کا نمبر 1950 جاری کیا گیا ہے۔ اگر کسی ووٹر کو ووٹ ڈالتے وقت کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو وہ مذکورہ کنٹرول روم نمبر پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔ UP Elections 2022 Phase 1 Voting

Last Updated : Feb 9, 2022, 10:46 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details