ریاست اترپردیش کے رامپور میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات UP Elections 2022 Phase 2 Voting کے لئے آج پولنگ پارٹیاں وی وی پیٹ اور ای وی ایم کے ساتھ پولنگ مراکز کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ 14 فروری کو دوسرے مرحلے کے تحت رامپور کے پانچوں اسمبلی حلقوں پر رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت رامپور کے پانچوں اسمبلی حلقوں میں Voting in Five Assembly Constituencies of Rampur بھی 14 فروری کو ووٹنگ ہونا ہے، جس کے لیے آج رامپور کی نوین منڈی کے احاطہ میں پولنگ پارٹیوں کو تیار کرکے روانہ کیا گیا۔
اس دوران ضلع انتظامیہ رویندر کمار ماندڑ نے ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں بتایا کہ پُرامن انتخابات کرانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ پولنگ پارٹیوں کو پولنگ مراکز تک پہنچانے کے لئے بسوں کا نظم کیا گیا ہے۔ UP Elections 2022