ٹرین کی آمد کے مد نظر مئو ریلوے اسٹیشن کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے، یہاں محکمہ صحت اور انتظامیہ کے ذمہ داروں کے علاوہ کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں ریلوے پروٹکشن فورس کے جوان تعینات ہیں۔
کورنٹین سنٹرز پر پولس اور انتظامیہ کے افسران سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کورنٹین سینٹرز کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کمیونٹی کچن میں تیار کی جائے گی۔
انٹرمیڈیٹ اور ڈگری کالجوں میں بنائے گئے کورنٹین سنٹرز پر 100 سے 150 مزدوروں کو رکھا جائے گا۔ کورنٹین سنٹرز کے اطراف سے گزرنے والے راستوں کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مئو ضلع سے کثیر تعداد میں میں لوگ گجرات، مہاراشٹر، تامل ناڈو، دہلی و دیگر ریاستوں میں ذریعہ معاش کی تلاش میں رہائش پذیر ہیں۔
لاک ڈاؤن کے بعد وہاں پھنسے ہزاروں مزدور اپنے آبائی وطن واپس آنے کے لئے سخت پریشان ہیں۔ ایسے افراد کو واپس لانے کے لئے ریلوے اسپیشل ٹرین چلا رہی ہے۔