کانپور:ریاست اترپردیش کے کانپور کے حلیم گراونڈ پر اس مرتبہ تراویح کی نماز کا اہتمام کیا جائے گا۔ ایک ساتھ ایک امام کی قیادت میں 50 ہزار سے زائد مسلمان تراویح کی نماز ادا کریں گے جسے تاریخی مجمع قرار دیا جا رہا ہے۔ لوگوں میں بھی زبردست جوش و خروش پایا جا ریا ہے۔ تاریخی اجتماع کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کانپور میں واقع چمن گنج مسلمانوں کا اکثریت والا علاقہ ہے۔ مرحوم حافظ حلیم احمد نے 17 ایکڑ پر حلیم کالج کی تعمیر کی تھی جبکہ اس کے گراؤنڈ پر ہر سال تراویح کی نماز ادا کی جاتی ہے۔
اس سال بھی تراویح کی نماز کے لئے تیاریاں تقریباً مکمل کر لی گئی ہے۔ صاف صفائی کے کام مکمل ہو چکا ہے، لاؤڈ اسپیکر ، پنکھہ، بجلی و دیگر تمام ضروری چیزوں کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں کانپور میونسپل کے کارپوریٹر لیاقت علی نے کہاک اس گراؤنڈ پر کانپور کا تاریخی مجمع اکٹھا ہوتا ہے۔ہر سال کی امسال بھی ہونے جا ریہا ہے۔اس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔