بارہ بنکی ضلع کے جی آئی سی آڈیٹوریم میں بدھ کے روز تمام الیکشن افسر اور معاون الیکشن افسر جمع ہوئے۔ اس کے بعد انہیں ماہر ٹرینرس کے ذریعہ انتخابی عمل کی تمام جانکاریاں اور باریکیاں بتائی گئیں۔
ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے خود افسران کو یہ تمام باریکیاں بتائیں۔ رواں برس ہونے والے پنچایت انتخابات میں متعدد تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔