اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مساجد میں نماز کے لئے تمام تیاریاں مکمل - اترپردیش نیوز

آئندہ آٹھ جون سے عبادت گاہوں کو کھولنے کے امکانات کے ساتھ ریاست اترپردیش میں بارہ بنکی کی مساجد میں تیاریاں زوروں پر ہیں۔ مساجد میں سماجی فاصلے، صاف صفائی اور انفیکشن کی توسیع کے پیش نظر متعدد انتظامات اور متعدد اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔

مسجد
مسجد

By

Published : Jun 6, 2020, 9:12 PM IST

مساجد میں صف اور ایک نمازی کے درمیان طے دوری بنائی رکھی جائے گی۔ ساتھ مسجد میں نمازی کم سے کم وقت گزاریں اس کے لئے وضو کرنے کےساتھ سنت اور نوافل نماز بھی ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

مسجد میں نماز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بارہ بنکی شہر کی جامعہ مسجد کا جائزہ لیا۔

مسجد کے فرش پر ایک صف کو چھوڑکر 6-6 فٹ پر کھڑی پٹی لگائی گئی ہے۔ اسی پٹی پر ہی نمازی کو کھڑا ہونا ہوگا۔

اس کے ساتھ مسجد کے تمام دری اور قالین کو ہٹا دیا گیا ہے۔ سماجی فاصلے کے لئے جو انتظام کئے گئے ہیں اس سے ایک وقت میں قبل کے مقابلے اب صرف 40 فیصدی افراد ہی نماز ادا کر سکیں گے۔

تمام افراد پہلے کی طرح جمعہ کی نماز ادا کر سکیں، اس کے لئے جمعہ کو دو نمازیں ہوں گی۔ مسجد میں زیادہ بھیڑ نہ ہو اس کے لئے گیٹ پر اس قسم سے بیریکیٹنگ کی جائے گی کہ ایک وقت میں ایک ہی نمازی داخل ہو سکے۔

تمام نمازیوں پر مسجد کے رضاکاروں کی نظر رہے گی۔ مسجد میں بغیر ماسک یہ اگونچھے کے کسی کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

مسجد صاف۔ صفائی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔ وضو خانہ میں وضو کی اجازت بھلے نہ ہو لیکن اسے ہر نماز کے بعد مسجد کے فرش کے ساتھ سینیٹائز کیا جائے گا۔

مسجد میں نمازیوں کو حکومتی گائیڈلائین کی پابندی کرانے کے لیے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان تو ہوگا ہی، ساتھ ہی ہر نماز میں انہیں بتایا بھی جائے گا۔

اس کے علاوہ پرچوں اور پوسٹر کے ذریعے بھی ان کی تشہیر کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details