ریاست اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ نہٹور کے پال نرسنگ ہوم میں آج صبح ایک حاملہ خاتون کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ڈیلیوری کے بعد جب خاتون کو اس کا بچہ نہیں دیا گیا تو اس کے خاندان کے لوگوں نے اس معاملے کو دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کردیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے موقع پر پولیس کی بھاری فورس پہنچ گئی اور متاثرہ خاتون کے خاندان نے اسپتال مالکن کے خلاف تھانے میں تحریر دے دی ہے۔