مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ 'لاک ڈاؤن پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے، اس لیے گھروں میں ہی رہیں۔ بلا ضرورت باہر نہ نکلیں، افطار پارٹی سے گریز کریں، گھر میں ہی افطار کریں اور کورونا وائرس کے خاتمے کی دعا کریں۔'
'رمضان میں گھروں میں ہی عبادت کو ترجیح دیں' - مولانا خالد رشید فرنگی محلی
رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور شیعہ عالم دین مولانا سیف عباس نے امت مسلمہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ماہ میں بھی گھروں میں ہی رہ کر عبادت کریں۔
علماء کا مسلمانوں کے نام پیغام
شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس نے کہا کہ 'عبادات کا سلسلہ جاری رکھیں لیکن لاک ڈاؤن کے لیے جاری گائیڈ لائنز کو بھی دھیان میں رکھنا ضروری ہے۔'