ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا کے انفیکشن سے بچاؤ اور وبائی امراض سے تحفظ فراہم کرنے کے مقصد سے باقاعدگی سے آگاہی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔
نوئیڈا میں انفیکشن سے بچانے کے لیے احتیاطی اقدامات دوسری طرف ضلع کے تمام باشندوں کو مچھروں سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے بھی اترپردیش حکومت اور انتظامیہ کی گائیڈلائن پر عمل کرتے ہوئے گوتم بدھ نگر کے محکمہ جاتی افسران مختلف ذرائع سے وسیع پیمانے پر آگاہی پروگرام انجام دے رہے ہیں۔
پنچایت راج آفیسر کنور سنگھ یادو اور ان کی محکمہ جاتی صفائی کی ٹیم کے ذریعے دیہی عوام کو احتیاط برتنے کے لیے بلاک بسرکھ کے دورئی گرام پنچایت میں منادی کے ذریعہ پورے گاؤں میں وسیع تشہیری عمل کو یقینی بنایا گیا ہے۔
ضلع کے تمام دیہی علاقوں میں باقاعدگی سے یہ پروگرام چلایا جارہا ہے۔ گاؤں والوں کو آگاہ کرنے کے لیے یہ کارروائی کی جارہی ہے تاکہ علاقوں کے تمام شہریوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن اور دیگر انفیکشن سے ہونے والی بیماریوں سے بچایا جا سکے۔