قومی دارالحکومت دہلی اور این سی آر کے علاقوں میں ان دِنوں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ چکی ہے۔ جس کی وجہ سے سانس کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
فضائی آلودگی کے پیش نظر میرٹھ میں سخت ہدایت جاری اس سلسلے میں ضلع میرٹھ میں بھی پولیوشن کنٹرول بورڈ کی جانب سے ضلع انتظامیہ اور نگر نگم کو خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
میرٹھ میں بھی ایئر کوالٹی انڈیکس کے تین سو سے زیادہ کی سطح پر بنے رہنے کی وجہ سے پولیوشن کنٹرول بورڈ نے فضائی آلودگی کے خطرے کے پیش نظر میرٹھ میں بھی سخت ہدایات جاری کی ہے۔
وہیں میونسپل کارپوریشن کو شہر میں کھلے میں کچرا جلانے اور سڑکوں پر دھول کے غبار کو کم کنٹرول کرنے کے لیے سختی سے ہدایت جاری کی ہے۔
جس پر میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے افسران نے شہر میں پانی کے چھڑکاؤ کے علاوہ سڑکوں کو جلد درست کرنے کی بات کہی تاکہ فضائی آلودگی کو کم کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: Air Pollution: نوئیڈا میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ
دہلی این سی آر کے علاقوں میں دیوالی کے بعد سے جس طرح سے فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کو دیکھتے ہوئے اب این سی آر کے دوسرے علاقوں میں بھی انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ پولیوشن کے خطرے سے عوام کو بچایا جاسکے۔