علیگڑھ: اسلام کا پاک مہینہ رمضان المبارک قریب ہے جس میں مسلم مرد و خواتین سبھی صبح سے لے کر شام تک روزہ رکھ کر عبادت کرتے ہیں۔ مردوں کے مقابلے خواتین کا گھر سے نکالنا کم اور مشکل اس لئے بھی ہو جاتا ہے کیونکہ وہ روزے کی حالت میں ہی گھر کے کام، صبح صحری، شام میں افطار کا انتظام کرنے کے علاوہ عبادت اور بچوں کی دیکھ بھال وغیرہ میں مصروف رہتی ہیں۔
رمضان کے مہینے میں مسلم خواتین کی گھر میں عبادت اور مصروفیات کے پیش نظر غیر مسلم تنظیم پراگتی فیشن کی جانب سے علیگڑھ سٹی سینٹر میں خصوصی خواتین کے لئے نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں ایک ہی چھت کے نیچے بآسانی خواتین اپنے لئے رمضان اور عید کی خریداری کر رہی ہیں۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو آرگنائز کرنے والی تنظیم اور آرگنائزر غیر مسلم ہیں۔ جنہوں نے مسلم خواتین کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے رمضان اور عید کے مطابق مختلف قسم کے سوٹ، زیورات، چوڑیاں، گھر کی سجاوٹ والی چیزیں اور پاکستانی سوٹ کو بھی نمائش کا حصہ بنایا جو خواتین کی پہلی پسند بن رہے ہیں۔ پاکستانی سوٹ کی فروخت کرنے والی خاتون نے بتایا کہ پاکستانی سوٹ، کاٹن سوٹ، بن سید، لون کے سوٹ کی فروخت ہم یہاں کر رہے ہیں جن کی قیمت 250 سے 6000 تک ہیں، خواتین کی بڑی تعداد پاکستانی سوٹ کو پسند کر رہی ہے اور ان کی خریداری بھی کر رہی ہیں۔