اردو

urdu

Pray for Palestine علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مساجد میں جمعہ کے موقع پر فلسطین کےلئے دعا کی گئی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 6:56 PM IST

Updated : Oct 13, 2023, 7:02 PM IST

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء رہنما محمد سلمان غوری نے بتایا آج بعد نماز جمعہ اے ایم یو کی مساجد میں فلسطینیوں کے حق میں دعا کی گئی تھی جس کا فیصلہ طلباء کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) میں لیا گیا تھا۔ Prayers for Palestine were offered in the mosques of Aligarh Muslim University on Friday

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مساجد میں جمعہ کے موقع پر فلسطین کےلئے دعا کی گئی
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مساجد میں جمعہ کے موقع پر فلسطین کےلئے دعا کی گئی

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی مساجد میں جمعہ کے موقع پر فلسطین کےلئے دعا کی گئی

علیگڑھ : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) طلباء رہنما محمد سلمان غوری نے بتایا آج بعد نماز جمعہ اے ایم یو کی مساجد میں فلسطینیوں کے حق میں دعا کی گئی تھی جس کا فیصلہ طلباء کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) میں لیا گیا تھا۔ اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) آف انڈیا کی اے ایم یو شاخ کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں بعد نماز جمعہ اے ایم یو کے ایس ایس (ساوتھ) میں اجتماع کا ایک پوسٹر وائرل ہوا تھا، لیکن بعد میں اسی پروگرام کو ملتوی کرنے کا بھی پوسٹر جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں اے ایم یو طلبہ کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں نکالے گئے پیدل مارچ کے بعد چار طلبہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے حالاکہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ وہیں علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم اور راجیہ سبھا کے رکن ہرناتھ سنگھ یادو نے بھی اے ایم وی طلبہ کے خلاف کارروائی کے لیے مرکزی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ کو مکتوب لکھے ہیں۔

آج بعد نماز جمعہ فلسطینیوں کی حق میں دعا کی خبر سے پھر اے ایم یو سرخیوں میں آگئی ہے اس سے قبل سیاسی لیڈران اے ایم یو اور اس کے طلباء کے خلاف بیانات جاری لر چکے ہیں، وزیر تعلیم اور حکومت کو بھی ان کے خلاف خط لکھے گئے ہیں۔ اے ایم یو طلباء رہنما محمد سلمان غوری نے باب سید پر صحافیوں کو بتایا آج یونیورسٹی کی مساجد میں بعد نماز جمعہ فلسطینیوں کے حق میں دعا کی گئی تھی جس کا فیصلہ آج طلباء کی جنرل باڈی میٹنگ (جی بی ایم) میں لیا گیا تھا۔

سلمان نے مزید بتایا فلسطینیوں پر جو ظلم زیادتی ہو رہی ہے اس کو روکا جائے۔ بھارت میں ہمیشہ مظلوموں کے حق میں دعا کی جاتی ہے اسی لئے فلسطینیوں کے حق میں دعا کی گئی ہے۔ آج فلسطینیوں کے خلاف کچھ لوگ اس کئے ہیں ان کی مخالفت اس لئے کی جا رہی ہے کیونکہ وہ مسلم ہیں، مسلمان کے خلاف ظلم ہوگا تو کیا آپ ان کے ساتھ کھڑے نہیں ہونگے کیا یہی بی جے پی کا ایجنڈا ہے؟ سلمان نے مزید کہا اسرائیل دہشت گرد تھا ہے اور رہیگا اور واضح کیا کہ ہمارے وزیراعظم بھی اسرائیل کی حمایت میں نہیں ہے، جس وقت وار شروع ہوئی تھی اس وقت وزیراعظم نے افسوس کا اظہار ٹویٹر پر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: FIR Against AMU دھرنے کو کمزور کرنے کے لئے طلباء کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے: سلمان امتیاز

یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر علی نواز زیدی نے باب سید پر صحافیوں کو بتایا یہاں ہمیشہ سے فلسطینیوں کا دفاع اور حمایت کی جاتی ہے کیونکہ وہ ایک آزاد ملک ہے۔ تشدد کی کوئی یہاں حمایت نہیں کرتا چاہیے وہ اسرائیل کی جانب سے ہو یا حماس کی۔ فلسطین اور اسرائیل کی وار میں جو بے گناہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں ان کے لئے یہاں دعا کی گئی ہے، وہاں امن و امان رہے۔

Last Updated : Oct 13, 2023, 7:02 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details