سیتاپور جیل میں قید سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خان کو خرابی صحت کی وجہ سے دوبارہ لکھنؤ کے میدانتا ہسپتال لے جایا گیا۔ ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے حامی تشویش میں نظر آ رہے ہیں۔
اعظم خان کے لیے دعائیہ مجلس اس تعلق سے رامپور میں سماجوادی سمرتھک مورچہ کی جانب سے اعظم خان کی صحتیابی کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر سماجوادی سمرتھک مورچہ کے قومی صدر ایڈووکیٹ عظیم اقبال نے بیمار اعظم خان کو سیاسی رنجش کے تحت جیل بھیجے جانے پر غم کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ 'سیو ایم اپی اعظم خان(Save MP Azam Khan)' تحریک کے کنوینر رحمت یار خان نے کہا کہ 'رکن پارلیمان اعظم خان کی بے لوث خدمات اور محبت کا ہی نتیجہ ہے کہ لوگ ان کی صحتیابی کے لیےدعائیں کر رہے ہیں۔