پریاگ راج: امیش پال کی بیوی جیا پال اپنی اور اپنے خاندان کی جان کو خطرہ بتا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سنہ 2005 کے بہوجن سماج پارٹی کے رکن اسمبلی راجو پال قتل کیس کے اہم گواہ ان کے شوہر کو 24 فروری کو گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تب سے انہیں فون پر دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جیاپال نے کہا کہ وہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کرکے انہیں کچھ اہم معلومات دینا چاہتی ہیں۔ اسی دوران اس معاملے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
وائرل ویڈیو سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متاثرہ کی عتیق احمد کے ایک بیٹے کے ساتھ اچھی دوستی تھی، جس پر قتل کا الزام ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور راجو پال کی بیوی پوجا پال عتیق احمد کے بیٹے کو گھر میں بیٹھنے دینے پر جیا پال کو ڈانٹ رہی ہیں۔ پوجا پال کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں نے آپ کو کئی بار آگاہ کیا تھا لیکن جب بھی وہ آپ کے گھر آیا آپ نے اسے پراٹھے کھلائے۔