اترپردیش کے ضلع پریاگ راج کے کرچھنا علاقے میں منگل کو پیش آئے ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ۔بیٹے کی موت ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا 'کرچھنا علاقے کے ڈھندا پور امیلیا گاؤں باشندہ چھوٹےلال (55) اپنے بیٹے میگھراج (22) کے ساتھ دوا لینے صبح موٹر سائیکل سے نکلے تھے۔ اس درمیان بدرہا گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرکٹر ٹرالی اور ڈمپر کی ہوئی ٹکر کی زد میں ان کی موٹر سائیکل کے آجانے سے باپ۔بیٹے شدید طور سے زخمی ہوگئے'۔