وزیر اعظم نریندر مودی کے ضلع پریاگ راج میں مجوزہ دورے کے پیش نظر ضلع میں بورڈ کی جانب سے چلائے جارہے سبھی اسکولز 28اور 29 فرور ی کو بند رہیں گے۔
آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھنو چندر گوسوامی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ اسکولز انسپکٹر آر این وشوکرما نے اس ضمن میں حکم نامہ جاری کیا ہے۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مدت میں ہونے والے سبھی امتحانات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہ اپنے وقت مقررہ پر منعقد ہوں گے۔