ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے انتہائی قریبی شکیل احمد ببلو ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور مسلسل اشکبا رہے۔
اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین شکیل احمد نے اعظم خان کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے قریبی روابط کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے لیے نہ صرف بنارس کے عوام مسلسل دعا کررہے ہیں بلکہ پورے ملک کے عوام ان کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔