اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pray for Akhilesh Yadav victory in Meerut: میرٹھ میں اکھلیش یادو کی جیت کے لیے دعائیں جاری - Uttar Pradesh Assembly Election 2022

اکھلیش یادو کو یوپی کے وزیر اعلیٰ کی کرسی پر دیکھنے کے لیے میرٹھ کی ریحانہ 30 دنوں کے روزے رکھ رہی ہیں اور اپنے امیدوار کے حق میں مسلسل اللہ سے دعائیں کررہی Pray for Akhilesh Yadav victory in Meerut ہیں۔

میرٹھ میں اکھلیش یادو کی جیت کے لیے دعائیں جاری
میرٹھ میں اکھلیش یادو کی جیت کے لیے دعائیں جاری

By

Published : Feb 15, 2022, 5:30 PM IST

اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مغربی یوپی کے 11 اضلاع کی 58 سیٹوں پر ووٹنگ ہونے کے بعد سماجوادی پارٹی کی اترپردیش میں سرکار بننے کی قیاس آرائی تیز Speculation of victory of Samajwadi Party ہوگئی ہے۔

اسی ضمن میں مغربی یوپی میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کی جیت کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی شروع Pray for Akhilesh Yadav victory in Meerut ہو گیا ہے، میرٹھ کے سردھانا اسمبلی حلقہ کے سیوایا گاؤں کی رہائشی ریحانہ خاتون نے سماجوادی پارٹی کی جیت کے لیے 30 دن کے روزہ رکھتے ہوئے مسلسل قرآن شریف کی تلاوت کر رہی ہیں۔

ویڈیو

ریحانہ کا کہنا ہے کہ یوپی میں جس طرح کا ماحول ہے اس میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ ایسے میں وہ اکھلیش یادو کو ایک بار پھر وزیراعلیٰ کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے جس کے لیے وہ رمضان کے اوقات کے مطابق 30 دن کے روزے رکھ رہی ہے تاکہ یوگی حکومت سے یوپی کو نجات مل سکے۔

میرٹھ میں اکھلیش یادو کی جیت کے لیے دعائیں جاری

روزہ کے دوران ریحانہ سحر و افطار میں صرف پانی کا استعمال کر رہی ہیں اس بیچ وہ پانچوں وقت کی نماز کے ساتھ قرآن شریف کی بھی تلاوت کرتی ہیں اور اکھلیش یادو اور اپنے مقامی امیدواروں کے حق میں جیت کی دعائیں کر رہی ہیں۔

میرٹھ میں اکھلیش یادو کی جیت کے لیے دعائیں جاری

مزید پڑھیں :

واضح رہے کہ ریحانہ کے شوہر بی جے پی کے کارکن زاہد حال ہی میں بی جے پی کو چھوڑ کر سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔ زاہد بتاتے ہیں کہ بی جے پی کی حکومت میں صرف منافرت پھیلائی جاتی ہے۔ پارٹی میں مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا، اس لیے یوپی میں اب سماجوادی پارٹی کی حکومت آنی چاہیے. تاکہ صوبہ کا ماحول بہتر ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details