اترپردیش کے پرتاپ گڑھ ضلع میں ایک خاتون کے قتل کیس میں مقتولہ کے نابالغ بیٹے کی گواہی پر مقامی عدالت نے اس کے شوہر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
استغاثہ نے جمعرات کو کہا کہ ایڈیشنل سیشن جج سیتا رام کی عدالت نے اس معاملے میں نابالغ بیٹے کی گواہی پر باپ کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
Husband sentenced to life imprisonment for wife's murder
نابالغ لڑکے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم باپ اس کی ماں کو مار رہا تھا ۔ ماں کے چیخنے پر وہ جاگ گیا۔ اس کے باپ نے گلا دبا کر اس کی ماں کے منہ میں کپڑا ڈال دیا۔ اس نے یہ سارا واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ اس کے بعد والد نے اسے باہر بٹھا کر کمرے میں بند کر دیا اور بھاگ گیا۔ ان کی گواہی پر عدالت نے راجندر کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی۔
مزید پڑھیں:Aligarh Murder Case Verdict: قتل کے الزام میں پانچ کو پھانسی اور ایک کو عمر قید کی سزا
یواین آئی