اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے انتو علاقے میں ایک بچی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں دو افراد کے خلاف پاسکو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انوراگ آریہ نے بتایا کہ 'انتو علاقے کے ایک گاؤں کی بچی کے ساتھ دو افراد نے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ اس معاملے میں متاثرہ کے اہل خانہ کی تحریر پر گاؤں کے ہی ونود سروج اور رویندر ورما کے خلاف ایس سی ایس ٹی اور پاسکو ایکٹ کے تحت اجتماعی جنسی زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے'۔